مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) مانکپور وکنڈہ و اطراف میں عقیدت واحترام کے ساتھ کورونا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوکر شب برات منائ گئ، لوگوں نے بزروگوں کے آستانہ پر حاضری دیکر اور پوری رات عبادتوں وریاضت میں گزار دی یے نیز کورونا سے نجات اور ملک میں امن وامان کی دعا مانگی ہے، مساجد ومدارس کے ساتھ دیگر عبادگاہیں بھی سر سبزوشاداب رہا ہے، نعت ومنقبت کے اشعار بھی پیش کئے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر سید حیدر علی علی گڑھ اور منظر الہ آبادی نے بارگاہ رسالت میں خراج وعقیدت پیش کیا ،لوگون نے اپنے اپنے گھروں میں چراغاں کیا اور خصوصی پکوان تیار کئے نیز نفل نماز اور قضائے عمری بھی پڑھی اور لوگوں نے جگہ جگہ مساجد اور مدارس اور مزارات پر کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت کیا اور اپنے گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب کی خاص طور پر ملک کے موجودہ صورت حال سے نکلنے اور کورونا وبا سے تحفظ ونجات کے لئے دعا مانگی گئیں، اپنی سابقہ روایات کے مطابق لوگوں نے قبرستان جاکر چراغاں کرنے کے ساتھ اپنے اباواجداد کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی نیز اولیا کاملین کی مزارات پر پہونچ کر ملک وملت کی سالمیت کی دعا کی، اس دوران مساجد ومزارات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کو برقی قمقموں اور شمع روشن کئے، اجتماعی طور پر مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے ملک میں امن وامان اور محبت وبھائی چارگی کی دعا کی۔
متعلقہ مضامین
اتردیناج پور میں پہلی تاریخی طرحی "نشست" کا کامیاب انعقاد
اتر دیناج پور: ہماری آواز(پریس ریلیز) 24 جنوریاسلام پور کے گنجریا بازار میں 24 جنوری 2021بروز اتوار 2 بجے دن شاعر اسلام ماسٹر شفیع مرحوم کے مکان پر بزم شعرائے سیمانچل اتردیناج پور کے زیر اہتمام اتردیناج پور کی تاریخ کی ”پہلی طرحی نشست“ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا. اس طرحی نشست کی صدارت […]
شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف کا 18واں سالانا فقہی سیمینار
عنوان: لاک ڈاؤن جیسے حالات میں جمعہ و عیدین کی صحت اور “اذن عام “کے تحقق کا مسئلہ سوال نمبر 1: جمعہ و عیدین کے لیے “اذن عام ” کی شرط کا لحاظ کس حد تک لازم و ضروری ہے ؟ کیا اذن سلطان کی شرط کی طرح بر بنائے ضرورت و مجبوری “اذن عام […]
خواجہ غریب نواز کی زندگی محبت کا پیغام دیتی ہے: علامہ محمد سعید نظامی
دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی میں عرس خواجہ غریب نوازمنایا گیا بستی: 19 فروری، ہماری آواز(محمد طاھر القادری) دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی میں عرس خواجہ غریب نواز منایا گیا جس کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین پیرطریقت خلیفہ حضور حبیب العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ محمد سعید […]
