مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) پیر کی رات ہولی ملنے جارہے نوجوانوں کی موٹر سائیکل سامنے سے ٹکرا گئی۔ جس کے سبب دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ سنگین نوجوانوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی سے پریاگراج لے جایا گیا ہے ، ایک متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے مہیش گنج تھانہ حلقہ کے گوگر گاؤں کے رہنے والے امیت سونکر 26 ولد کیش لال اپنے ساتھی دیارام یادو 30 ولد بھیا رام ساکن نیاکا پوروا کے ساتھ ہیراگنج اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا تھا۔ کنڈہ کوتوالی کے علاقے موئ ریلوے پھاٹک کے قریب موڑ پر پہونچا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ دونوں موٹرسائیکل پر سوار چاروں افراد سڑک پر گر پڑے ، یہ سبھی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے تک ، دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئےسی ایچ سی بھیج دیا۔ جبکہ دیارام یادو دوسرے موٹر سائیکل پر تھے ، جتیندر یادو ، 35 ولد روشن لال لالہ کا پوروا مہیش گنج کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی ڈاکٹروں نے روپ رانی اسپتال پریاگ راج ریفر کردیاہے جونہی اس نوجوان کی موت کا پتہ چلا ، کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔ ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس جائے وقوع سے مرنے والوں اسپتال لے جاکر شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ کنڈا کوتوال کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے ، اب ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ، کوشش کی جارہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ مضامین
اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو میں تصادم! 3بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، 6 زخمی
اعظم گڑھ: بے قابو ٹرک اور آٹو کی ٹکر میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمیاعظم گڑھ: ہماری آواز(نامہ نگار) 31دسمبر// اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں، تیز رفتار ٹرک اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے میں آٹو میں سوار تین بچوں سمیت چار افراد موقع پر ہی […]
نعت : ہوزباں پر بس ثناے مصطفے
سخن آموز : فرید عالم اشرفی فریدی نور سے دل جگمگائے مصطفٰیرخ سے گر پردہ اٹھائے مصطفٰی حشر میں جنت دلائے مصطفٰینار سے ہم کو بچائے مصطفٰی روح جب تن سے جدا ہو اس گھڑیہو زباں پر بس ثنائے مصطفیٰ عشق سرور گر نہیں دل میں ترےغیر ممکن ہے ثنائے مصطفٰی اپنی امت کے لئے […]
بڑھتی ہوئی گستاخیوں کے خلاف تحریک فروغِ اسلام رمضان کی اکیس تاریخ کو ملک گیر سطح پر جیل بھرو مہم کا آغاز کرے گی: قمر غنی عثمانی
پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں منصوبہ بند گستاخیوں کے سدِّ باب اور گستاخوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تحریک فروغِ اسلام نے منظم مہم کا آغاز کیا دہلی:11/اپریل، ہماری آواز(ہریس ریلیز) 2014میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی پیغمبرِ اسلام ﷺ کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ دراز […]

