علی گڑھ: ہماری آواز(ضیاء الرحمٰن امجدی)22 دسمبر// درگاہ برچھی بہادر علی گڑھ میں سکریٹری نور محمد صاحب کی جانب سے سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کی یاد میں تعزیتی نششت کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی بعدہ نعتیں پڑھی گئیں. تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید سراج اجملی(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) صاحب نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل قادری نے خدمت خلق سے تمام لوگوں کا دل جیت لیا، انہوں نے اپنے فکروعمل سے ہر خاص وعام کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا. انہوں نے پولیس سروس میں عظیم منصب پر فائز ہوکر بڑے ایمان دارانہ اور حق شناس رویہ اپناکر ملکی خدمات انجام دی. مولانا نسیم نے کہا،’حکومت، افسران، ماتحتوں اور عوام میں یکساں مقبول ہونا نہایت مشکل ہے۔ اس قدر خوش اخلاق اور متوازن ہونا‘ یہ ایس ایم افضل قادری کا ہی کمال ہے۔ اور ایسا کیوں نہ ہو؛ ان کی پیدائش معروف خانوادہ برکاتیہ میں ہوئی اور ان کی تربیت پاکیزہ ماحول میں خانقاہ مارہرہ کے سجادہ نشین اور ان کے والد سید مصطفیٰ حیدر حسن ’احسن العلماء‘ نے کی تھی جو اپنے وقت کے ممتاز سماجی، روحانی اور دینی عبقری شخصیت تھے۔مولانا نسیم صاحب نے پروگرام کی رپورٹ لکھواتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ دس بجے دن درگاہ برچھی بہادر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس کے بعد علماء کرام نے حضرت سید محمد افضل میاں قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی، بہت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔صلاۃ وسلام کے بعد حضرت سید محمد افضل میاں قادری کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی. امجدی، علی گڑھ
متعلقہ مضامین
مولانا سعید الرحمن اعظمی کی اہلیہ کے انتقال پر پسماندگان سے مولانا عبدالحق ندوی کا اظہار تعزیت
ہردوئی: 27 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی کی اہلیہ کے انتقال پر اسہی اعظم پور کے بزرگ عالم دین مولانا حاجی عبد الحق ندوی نے اظہار غم کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے تعزیت پیش کی ، مولانا ندوی نے بتایا میں نے 1956 تا 1963 […]
یوگی نے ویکسین کے لیے سائنس دانوں کا ادا کیا شکریہ اور عوام سے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی
لکھنؤ: ہماری آواز/10 جنوری (نامہ نگار) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا ویکسین کے لیے ملک کے سائنسدانوں کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے مسٹر یوگی نے 16 جنوری سے شروع ہونے والے کووِڈ ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی کامیاب رہنمائی میں اترپردیش […]
مولانا ہارون رشید کا انتقال بڑا علمی وتعلیمی خسارہ: مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی
14فروری(عبدالرحیم برہولیاوی) مولانا ہارون رشید سابق پرنسپل مدرسہ رحمانیہ سوپول دربھنگہ کے انتقال پر امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے گہرے صدمہ کا اظہارِ کیا ہے انہوں نے فر مایا کہ مولانا بڑے عالم دین اور تعلیم وتربیت کےمیدان میں انکی خدمات لایق ستائش تھی. انکے انتقال سے بڑا علمی […]

