مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 29 مارچ، (ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) شہر پرتاب گڑھ کے کنڈہ تحصیل کے مانکپور کے جامعہ حنفیہ رضویہ کے معصوم طلبہ نے شعبان کا روزہ رکھکر ملک میں پھیلے ہوئے کورونا جیسی مہلک وبا اور ملک میں امن وسلامتی کی دعا مانگی، طلبہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ تاریخ اسلام میں شب برات کی اہم شب ہے جہاں مسجدیں عبادت گزاروں سے معمور ریتاہے، طلبہ نے کہا کہ شعبان کی پندرہوں رات کو قیام کرنے کے ساتھ جو شخص پندرہ شعبان کو دن میں روزہ رکھتا ہے اللہ رب العزت اسکے اعمال میں نے پناہ نیکیوں میں اضافہ فرماتا ہے، طلبہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن سلامتی ختم ہے ملک میں رہنے والا ہر انسان کورونا وبا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہاہے، اسکے لئے پندرہویں شعبان کی مقدس رات میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہم سب کو اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر توبہ استغفار کرنا چاہئے کیونکہ اللہ رب العزت کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ تعالی اس مقدس رات میں اپنے بندوں کی دعا قبول فرمائے گا طلبہ نے آپنے آخری بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے ہم سب کو رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنا ہے اور رمضان کے مقدس مہینہ کے وسیلے سے کورونا وبا اور ملک میں امن وامان اور محبت وبھائ چارگی کی دعا کرنی ہے۔
متعلقہ مضامین
وسیم رضوی کا قرآن کریم کی 26آیتوں پر اعتراض گھنونا جرم :سید ناظم الدین
بنگلور: 14مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) شیعہ وقف بورڈکے سابق چئیرمین،دریدہ دہن،بدبخت،ملعون ”وسیم رضوی“کے ذریعے قرآن مجیدسے متعلق دائرکی گئی انتہائی مذموم عرضی کی ہرچہارسوشدیدمذمت اور مخالفت ہورہی ہے اس سلسلہ میں آج شہربنگلور کی مشہورومعروف دینی واقامتی درسگاہ ”مدرسہ عربیہ نورالعلوم ،روشن مسجدودرگاہ حضرت سید صادق علی شاہ حسینی،میسورروڈ“کے صدرالحاج سیدناظم الدین صاحب نے بھی […]
نیک لوگوں کی ہم نشینی۔ بُرا ہم نشیں کتے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے!
تحریر : محمدخالدرضامرکزی اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتاہےیاَاَیُّھاَالَّذِیْنَ اٰ مَنوُ اتّقُواللہ وَ کُوْنُوْ مَعَ الصَّادِقِیْنَ"اے ایمان والوں ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ” المرء مع من احبّ ” ( آدمی انہی لوگوں کے ساتھ ہوگا جن سے وہ محبت […]
کسانوں کی احتجاج کے پیش نظر پولیس نے جاری کی ٹریفک ایڈوائزری
ہماری آواز دہلینئی دہلی،21 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس نے پیر کے روز لوگوں کو پریشانیوں سے بچانے کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔کسانوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے دہلی کی بہت سی سرحدیں اب بھی بند […]
