23 مارچ (پریس ریلیز/شیوہر) بروز منگل بعد نماز مغرب تا دیر رات سرزمین کھورٹھہ شیوہر میں زیر اہتمام کھورٹھہ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ کھورٹھہ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و زیر سرپرستی جناب قاری محمد فیروز امام جامع مسجد کھورٹھہ نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان ترغيب تعلیم تحفظ اردو و اصلاح معاشرہ منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد جنید امام جامع مسجد کشہر شیوہر کی تلاوت قرآن مجید اور جناب مولانا محمد علی اکبر مظاہری مدرس مدرسہ اعجاز العلوم دوہوسوہو مشرقی چمپارن کی نعت النبی سے ہوا ۔مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر کے سینئر استاد حضرت مولانا ساجداقبال قاسمی نے کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیا ۔ مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے فرمایا اردو بہت شیریں زبان ہے اردو کی شیرینی حلاوت و لطافت اردو کے بولنے والوں کے دل و دماغ میں رس گھولتی ہے زندہ قوم ہمیشہ بات چیت اپنی مادری زبان کے ذریعہ ہی کرتی ہے اردو کی حفاظت کی ذمہ داری ہمیں خود لینا ہوگا۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد فخرالدین قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر نے ملت کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے فرمایا آج پوری امت مسلمہ کو کلمہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ہماری شریعت ایک ھمارا قرآن ایک ھمارا نبی ایک ہمارا اللہ ایک لیکن پھر بھی ہم سب ذات برادری میں تقسیم ہوچکے ہیں اتحاد و اتفاق دور حاضر کی اھم ترین ضرورت ہے پروگرام میں خطاب کرتےہوئے مفتی شکیل احمد قاسمی دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی اور فرمایا کہ صالح معاشرہ کی تشکیل سے شریعت پر عمل کرنا بہت آسان ہے خواتین حضرات کو نیک ہونے کی ضرورت ہے مفتی ریاض احمد قاسمی نے کہا کہ تعلیم میں ہی ترقی کا راز مضمر ہے سر بلندی وسرفرازی تعلیم سے ہی حاصل ہوتی ہے ٹرسٹ کے ذمہ داروں میں قیام الدین محمد ریاض ساجد انور محمد راغب عرفان شمیم الحق عمران معصوم ندیم اشتیاق کی خدمات پروگرام کو کامیاب میں بہت ہی نمایاں رہی قرب و جوار کے اہل علم دانشور حضرات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی
متعلقہ مضامین
اسکولوں کے ساتھ مدارس میں بھی تعلیم کی اجازت دے دہلی سرکار: سید قمرالدین
رضا ایجو کیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام جنتا کالونی میں چلنے والے ’مدرسہ ضیاء القرآن‘ میں ایک اہم میٹنگ منعقد نئی دہلی: ہماری آواز (محمد طیب رضا) 2فروریرضا ایجو کیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام شمال مشرقی دہلی کی جنتا کالونی گلی نمبر ۱۹ میں چلنے والا’مدرسہ ضیاء القرآن ‘میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس […]
اتنی بڑی لڑکی مدرسے بھیجتے ہیں آپ ؟
صبح فجر بعد پروفیسر صاحب اور ان کی اہلیہ چہل قدمی کے بعد لوٹے تو گلی میں داخل ہوتے ہی دیکھا کہ انیسہ خالہ کی لڑکی ادیبہ جو کہ قریب 13 سال کی ہوگی مدرسہ جارہی ہے، انیسہ خالہ کے پاس نفیسہ، جمیلہ اور پورے محلے میں عبادت گزار اور بزرگ سمجھی جانے والی نادرہ […]
بہار کی یونیورسٹیوں کے گیسٹ فیکلٹی: ارباب اختیار کی بے توجہی کے شکار
از قلم: ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی، پٹنہرابطہ نمبر 9350365055 عمومی طور پر سرکاری او رغیرسرکاری تعلیمی ادارے اس بات کے محتاج ہوتے ہیں کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوںکو جاری رکھنے کے لئے کچھ افراد کو بطور گیسٹ ٹیچر کے بحال کریں ادھر بے روزگاری کی مار جھیل رہے تعلیم یافتہ افراد بھی اس فراق میں […]

