باڑمیر/راجستھان: 21 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) حسبِ سابق امسال علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر (راجستھان) کے زیر نگرانی چل رہے سبھی اداروں،مدارس ومکاتب(تعلیمی شاخوں)کے مدرّسین نیز جملہ فارغینِ انوارمصطفیٰ کی سالانہ مجلسِ مشاورت آج صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے کے درمیان نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی کی سرپرستی میں انعقادپزیر ہوگی،واضح ہو کہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اپنے زیر نگرانی علاقۂ تھار میں تقریباً ۸۵ تعلیمی شاخیں چلارہاہے، ان شاخوں کی ہر سال شعبان میں ایک سالانہ میٹنگ منعقد ہوتی ہے جس میں شاخہائے ادارہ کے سبھی مدرسین نیزدارالعلوم کے سبھی ابنائے قدیم وجدید کی شرکت ہوتی ہے،اس مجلس مشاورت میں شاخوں کے مدرسین اور فارغین انوارمصطفیٰ اپنی شکایات وغیرہ اور دارالعلوم وشاخہائے دارالعلوم کی تعمیر وترقی نیز فروغ علم وادب کے حوالے سے کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں،مدرسین کی جائزاور مناسب شکایتوں کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،اور دارالعلوم کی طرف سے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں-
متعلقہ مضامین
بچوں کی تعلیم وتربیت ایک اہم بنیادی فریضہ
ازقلم: باقرحسین قادری انواری برکاتیدارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان) بلا شبہ اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے، اس نعمت پر جتنا بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے، اولاد کی اگر قدر سمجھنی ہے تو اس سے سمجھیں جس کو اللہ تعالیٰ نے اولاد سے نہیں نوازا یا […]
مدارس سے امت مسلمہ کی بقا ہے
ازقلم: محمد اسرار احمد فیضی واحدیصدر: رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ مشہور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع ،نباض اعظم شاعرمشرق ڈاکٹرمحمد اقبال کے دیرینہ نیاز مند تھے ،انہوں نے اپنی کتاب "خون بہا” میں ڈاکٹر اقبال کے بارے میں بھی اپنی بعض یاد داشتیں قلمبند کی ہیں،اس کتاب میں انہوں نے ایک جگہ لکھا ہے […]
علمی اختلافات اور فتنہ پھیلانے کے درمیان فرق
علم و دانش کا میدان اختلافِ رائے کا مظہر ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے علمی کارنامے ان اختلافات کی بدولت ممکن ہوئے۔ تاہم، علمی اختلافات اور فتنہ پھیلانے کے درمیان ایک واضح لکیر موجود ہے جسے نظرانداز کرنا نہ صرف علمی دیانت کے خلاف ہے بلکہ معاشرتی فساد کو بھی جنم دیتا ہے۔ […]

