جلگاؤں: 2 مارچ 2021 آج اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلیکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا ۔ 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا ۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا ۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سینٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا ۔ ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اسی طرح احمد نگر ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔ ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے ۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
مودی حکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ زرعی قوانین کو ختم کرکے "راج دھرم" کی پیروی کرے: سونیا گاندھی
نئی دہلی: 3 جنوری (اے این آئی): دہلی بارڈر پر جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی نے اتوار کے روز نریندر مودی حکومت سے زرعی قوانین کو ختم کرتے ہوئے "راج دھرم” کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔"مودی سرکار کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ طاقت کے […]
عظمت مصطفیٰ کانفرنس و سنگ بنیاد مسجد عائشہ کل
رام گڑھ/جھارکھنڈ: 21/مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل یعنی اتوار 21 مارچ کو صبح نو بجے، اماٹانڈ،ہیہل ،چینگڈا، رام گڑھ میں مسجد عائشہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر عظمت مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہونے جارہا ہے. جس میں ملک ہندوستان کے مشاہیر علمائے کرام و پیران عظام أور شعرائے اسلام تشریف لا رہے ہیں.جلسے کی سرپرستی […]
باقی دو ٹیسٹوں کے لیے ٹیم انڈیا کے نائب کپتان بنے روہت شرما
میلبورن [آسٹریلیا] یکم جنوری/ ہماری آواز (اے۔این۔آئی۔): بھارت کے دھماکہ خیز سلامی بلے باز اور محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف باقی دو ٹیسٹوں کے لیے بھی نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔روہت شرما جو بدھ کے روز 14 دن کے کورنٹائن مدت پوری کرنے کے بعد اپنے ساتھی کرکیٹروں […]
