دہلی: 22 فروری/ جامعہ ہمدرد کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ریسرچ اسکالر محمد کفایت اللہ کو ان کے تحقیقی مقالہ ’سر سید احمد خان اور مفتی محمد عبدہ کی تعلیمی وسماجی خدمات کا تقابلی مطالعہ ‘پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی محمد کفایت اللہ نے یہ مقالہ شعبہ کی اسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ عامر کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ پروفیسر زبیر احمد فاروقی سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نائب نگراں کے فرائض انجام دیے ۔آن لائن منعقد اس امتحان میں ممتحن کے طور پر ڈاکٹر فریدہ خانم (سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے شرکت کی ۔عنوان پر سوال و جواب کے بعد مقالہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ بعدازاں شرکاء نے مقالہ نگار اور نگراں کو اس تحقیقی کام پر مبارک باد دی۔ شرکت کرنے والوں میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر غلام یحیی انجم، ڈاکٹر آبرو امان اندرابی،ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹرمحمد احمد نعیمی ،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر سمیہ احمد ،ڈاکٹر سید فضل الرحمان قابل ذکر ہیں ۔دیگر مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر ظہور احمد وانی ،نزیر احمد قادری ،ثنا ء اللہ ،ڈاکٹر نعمان ،ڈاکٹر اعظم ،عبیدہ ،محمداسلام فیضی ،محمدآصف ،محمد حسین شامل ہیں۔
متعلقہ مضامین
کیا فائدہ ایسی تعلیم کا جو کافر بنا دے؟
آج کل ایک ٹرینڈ چلا ہوا ہے کہ ہر کوئی مسلم اسکول کھولنے کی اپیل کر رہا ہے، وہیں کثیر تعداد میں لوگ مدرسہ ہی کو اسکول بنانے یا اسکول ماڈل بنانے کے تگ و دو میں کوشاں ہیں، یقینا پہلے طبقہ سے ہمیں اتفاق بھی ہے کہ یہ تعلیم و ترقی کا […]
مدارسِ اسلامیہ کی تنزلی کا ذمہ دار کون ؟
موجودہ دور میں مدارس اسلامیہ کی تشویش ناک صورتِ حالت سے کون واقف نہیں ؟ آئے دن ہمارے ادارے، مسجدیں اور خانقاہیں غیروں کی خباثت و بدنیتی کا شکار ہو رہی ہیں، شب و روز ہماری مذہبی آزادی کو ہم سے چھیننے اور من چاہے غیر مناسب قوانین ہم پر تھوپنے کی کوششیں جاری ہیں، […]
مدرسوں کے سالانہ امتحانات کی تیاری، دو-تین بعد جاری ہوسکتا ہے آن لائن فارم بھرنے کا حکم، اقلیتی طلباء کی اسکالرشپ کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع
لکھنؤ: ہماری آواز (پریس ریلیز) 17دمسبر// ریاست کے سبسڈی اور تسلیم شدہ مدرسوں کے سالانہ امتحانات کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے رجسٹرار آر پی سنگھ کے مطابق اگلے دو تین دن میں ان سالانہ امتحانات کے لئے آن لائن فارم پُر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔ امتحانات کب […]


