مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) سامان خریدنے گی نوعمر لڑکی لاپتہ ہوگئ اس کی والدہ نے دس افراد کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حرکت میں آئی اور اسے سہیلی کے گھر سے بر آمد کرلیا۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ موجودہ رہائشی کملیش ورما کی 17 سالہ بیٹی شیوانی منگل کی شام گھر سے باہر کتابیں اور کپڑے خریدنے گئی تھی۔ اس کے بعد، وہ لاپتہ ہوگئیں۔ واپسی نہ ہونے پر والدہ نے پولیس سے کہا کہ اسے اغوا کی تحریر دی پولیس نے ندیم ، بادشاہ ، سیف ، ایڈووکیٹ ، عظیم ، لالچند ، اس کی اہلیہ منو یادو ، گووند ، بنو یادو کے خلاف رپورٹ درج کی اور آدھا درجن ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔ بدھ کی صبح پولیس نے عطا نگر میں سہیلی کے گھر سے شیوانی کو برآمد کیا۔ گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور لڑکی سے ملوایا ۔ شیوانی کو پولیس نے طبی معائنے کے لئے بھیجا ہے۔ عدالت میں 164 کے اس بیان کے بعد اس کو گھر والے کے سپرد کردیا ،پولیس اسٹیشن انچارج ڈی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ نصف درجن ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ نوعمر بچی کو بر آمد کرا لیا گیا ہے شیوانی کی والدہ انیتا ورما کا الزام ہے کہ اس کے بیٹے کو کچھ لوگوں نے کچھ دن پہلے پیٹا تھا۔ تو اس ملزم کو جیل بیھجا گیا تھا اسی رنجش میں میری بیٹی کو اغوا کر لے گئے تھے
متعلقہ مضامین
براؤں شریف: تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا خلیفہ صاحب علیہ الرحمہ کا 29واں عرس مبارک، علما و شعرا نے پیش کی خراج عقیدت، ماہ نامہ فیض الرسول جدید کا ہوا اجرا
براؤں شریف/سدھارتھ نگر: 4مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار) کل شام مورخہ 18 رجب الرجب 1442ہجری بروز بدھ کو مشرقی اترپردیش کی مشہور خانقاہ فیض الرسول میں بانئ سلسلہ شیخ المشائخ حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمۃ و الرضوان کے شہزادہ، خلیفہ و مظہر حضور الشاہ صدیق احمد چشتی المعروف بہ خلیفہ صاحب و مظہر شعیب الاولیاء رحمہ […]
لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
نالاسوپارہ:25اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار) کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش ریاست بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جس کا اثر ایک بار پھر اب ہر چھوٹے بڑے شعبوں پر نظر آنے لگا ہے۔ یہاں نالاسوپارہ مشرق کے گالا نگر علاقے کا بازار مکمل طور پر لاک ڈاؤن کے نذر ہے۔ میڈیکل اسٹور […]
کرکٹ: بیتیا نے ڈھاکہ کو 29 رنوں سے شکست دیکر فائنل میں بنائی جگہ
بیتیا کے طارق کو ملا مین آف دی میچ ایوارڈ موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی)22 جنوری مشرقی چمپارن کے ڈھاکہ میں جاری ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلہ میں بیتیا نے ڈھاکہ کو 29 رنوں سے شکست دیکر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ٹاس جیت کر بیتیا نے پہلے بلے بازی کرتے […]
