مانکپور کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 11فروری(ضیاءالمصطفیٰ ثقافی) دوسری عورت کے ساتھ رہنے کے لئے منع کرنے پر تین بچوں کی ماں کوشوہر نے پیٹ کر طلاق دے دیا،اور گھر سے نکال دیا، متاثرہ نے شوہر کے خلاف پولیس کو تحریر دی ہے، پولیس نے متاثرہ کا کنڈہ سی ایچ سی میں علاج کرانے کے بعد متاثرہ کے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرلیا ہے ،کنڈہ تحصیل کے شیخ پور عاشق کے رہنے والے محمد بشیر کی بیوی رئیسہ بانو پولیس کو تحریر دیتے ہوئے یہ بتائ ہے کہ اسکا مائکہ پنگری میں ہے، 22سال پہلے اسکی شادی ہوئ تھی اور رئیسہ بانو کا شوہر ایک عورت جو کہ نرئ سنگرام گڑھ کی رہنے والی ایک عورت سے محبت کرکے اسکے جال پھنس گیا ہے، اسکو گھر لاکر رکھتے ہیں اور منع کرنے پہ ہر دن جھگڑا ہوتا ہے 11جولائ 2019کو سمجھوتہ ہونے کے باوجود اسکی عادت سدھار نہیں ہے، وہ چھ ماہ سے پھر اسی عورت کے ساتھ رہنے لگے رئیسہ نے 26دسمبر کو ڈی ایم کنڈہ سے شکایت بھی کی تھی ،اس شکایت سے ناراض ہوکر رئیسہ کا شوہر محمد بشیر مارنے پیٹنے لگااور بولا کہ ڈی ایم سے شکایت کیوں کی ہے پولیس اس سے تلاش کررہی ہے 6فروری کو دن میں 11بجے رئیسہ کے ساتھ گالی گلوچ کیا اور مارا پیٹا اور رئیسہ کا اپنے شوہر پر الزام ہے کہ تین بار طلاق طلاق کہ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا ،رئیسہ کی تحریر پر پولیس نے متاثرہ کو کنڈہ سی ایچ سی علاج کرانے کے لئے بھیج دیا اور اسکے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
متعلقہ مضامین
بغیر محبت رسول ہمارا ایمان کبھی کامل نہیں ہوسکتا ہے: علماے کرام
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں جشنِ آمد رسول کانفرنس کا شاندار اہتمام (علی گڑھ 21/ اکتوبر،امجدی ) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں محسن اعظم حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری(ڈائریکٹر البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی […]
سچ لکھنے اور بولنے والے کو غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے: سنجے راوت
ہماری آواز/نئی دہلی ، 05 فروری (پریس ریلیز) شیوسینا کے سنجے راوت نے جمعہ کو کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان دنوں جو سچ بولتا ہے اور سچ لکھتا ہے اسے غدار قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے مسٹر راوت نے صدر کے خطاب پر شکریہ […]
نثار احمد قاسمی بستوی متبحر عالم دین اور قابل رشک صلاحیت کے حامل انسان تھے: عبدالوہاب قاسمی بستوی
بلوا سینگر، سنت کبیر نگر(عدنان کبیر نگری) معروف عالم دین و شاعر جناب نثار احمد قاسمی کے سانحہ ارتحال پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور اس عظیم سانحہ ارتحال پر اپنے دلی رنج وغم کا ظہار کرتے ہوئے اس عظیم سانحہ کو ملت اسلامیہ کے لئے عموما اہل علماء کے لئے […]
