پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ میں مولانا عطاءاللہ قاسمی نے جمیعت علماء کی تاریخ اور ماضی و عصر حاضر کے حالات کے تناظر میں مختصر مگر جامع خطاب کیا ، ممبر سازی کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی، مولانا نے بتایا کہ ممبر سازی 13 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران اپنے علاقے کے سبھی افراد کو ممبر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ عاقل، بالغ ، مسلمان مرد ہو یا عورت سبھی ممبر بن سکتے ہیں، بعد ازاں باتفاق محمد فرقان صدر، مولانا محمد فیضان جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر وکیل خازن، صدرالدین و حافظ ذیشان نائب صدور، مولانا محمد اقبال قاسمی و حافظ محمد آصف سکریٹری، شفیع احمد مشیر کار، رفیع احمد و اسلام میڈیا انچارج منتخب ہوئے، جبکہ محمد اسماعیل، شہاب الدین، محمد ابرار، محمد ارشد و محبوب عالم معاونین خصوصی کے طور پر منتخب کیے گئے۔
متعلقہ مضامین
مودی کو مکتوب ارسال کر کے رام مندر میں راون کی مورتی لگانے کا مطالبہ کیا
ہماری آواز/متھرا، 22 جنوری (نامہ نگار) اس ملک میں راون کو پوجنے والے لوگ بھی ہیں اوران کی تنظیم بھی ہے جس کانام لنکیش بھگت منڈل ہے ۔اس تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب ارسال کر کے ایودھیا میں تعمیر ہونے والے بھگوان رام کے عظیم الشان مندر میں ’دشانن‘ کی عظیم […]
شادی کے موقع پر جہیز کی لعنت اور فضول خرچی کی بابت لوگوں کو بیدار کریں علما: قاضی شہر بانگر،مؤ سید ضیاءالعارفین قادری کی علما و ائمہ مساجد سے اپیل
بانگر/مؤ: 7مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی) آج میں دور حاضرہ کے بیحد سلگتے ہوئے مسئلہ پر اپنا درد آپ سے بیان کرنا چاہتا ہوں۔ جہیز جیسی کرہناک لعنت سے ہم میں سے بیشتر لوگ دو چار ہیں۔ جہیز سماج کا ناسور بن چکا ہے جس کی جڑیں گہری اور گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔ یہ لعنت کسی فرد […]
کسان ریلی:مکربا چوک پر تصادم،پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھیاں چلائیں
ہماری آواز/نئی دہلی،26 جنوری(پریس ریلیز) زرعی قانون کے خلاف پچھلے دو مہینوں سے تحریک کرنے والے کسانوں کی مکربا چوک پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور حالات پر قابو پانے کےلئےپولیس نے آنسوں گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کی۔اس کے ساتھ اکشردھام کے پاس بھی کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کےلئے […]
