فرخ آباد (یاسر عبدالقیوم قاسمی) فتح گڑھ گاڑی خانہ کی مداری والی مسجد میں کل 14 جنوری جمعرات کے روز ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں علماء وائمہ مساجد و شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری مولانا عبد الرب قاسمی نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس امت کو خیر امت کے مقام پر فائز کیا، اس لئے حقیقی مسلمان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے، جمعیتہ علماء ہند اس ملک میں مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے جدو جہد کرنے کی دعوت دیتی ہے، ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے جمعیتہ علماء ہند کی خدمات اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہر مشکل وقت میں عزم و ہمت کے ساتھ ملک وملت کی خدمت کی، اور آج بھی ملی وملکی خدمات کی انجام دہی میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا آپ حضرات قابل مبارکباد ہیں جو اس جماعت کے پرچم بردار بننے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا 13فروری تک ممبر سازی کی مہم جاری رہے گی، کوشش کریں کہ ہر عاقل بالغ مرد وعورت جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بنے، اس بعد اتفاق رائے سے مقامی شاخ کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، حافظ مصاحب علی ، محمد منصور سرپرست ، مولانا محمد اسامہ قاسمی صدر، مولانا راشد قاسمی و حافظ ظہور عالم کو نائب صدور، منتخب کیا گیا ، جنرل سکریٹری حافظ محمد طیب ، وسکریٹری حافظ محمد سلمان ،حافظ محمد محسن، حافظ عمران، عمران ہاتھی خانہ، خزانچی مولانا محمد راشد ثاقبی، میڈیا انچارج منہاج ولی منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشاد، ذوالفقار ، مولانا محمد عقیل قاسمی، قمرالدین ایڈوکیٹ، عبدالوحید لالہ وغیرہ بطور خاص موجود تھےAttachments area
متعلقہ مضامین
ایم۔بی۔ایم۔سی۔ کا اگلا میئر یا تو کانگریس سے ہوگا یا اس کی حمایت یافتہ سے ہوگا: اسلم شیخ
بھیندر: ہماری آواز(صدیقی محمد اویس)13جنوری// میرا بھائیندر شہر (ضلع) کانگریس کمیٹی کی جانب سے نئے عہدیداران کے تقرر کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ "نئے داخل ہونے والے کانگریس پارٹی کے کارکنوں اور پوسٹ ہولڈروں کے حوصلے اور اعتماد کو بڑھاوا دیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کے کابینہ وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ ان […]
جمعیۃ علماء ضلع فرخ آباد کا انتخابی اجلاس منعقد، مفتی ظفر احمد قاسمی آٹھویں مرتبہ صدر منتخب، وسیم رضوی کی قرآن مخالف حرکت پر علما کا شدید رد عمل
خدمت خلق اللہ کی معرفت اور رضا کے حصول کا بہترین ذریعہ: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمیحکومت اگر ملک میں امن و امان چاہتی ہے تو وسیم رضوی کو فورا گرفتار کرے: مفتی ظفر احمد قاسمی فرخ آباد: 14 مارچ، ہماری آواز(یاسرعبدالقیوم قاسمی) اللہ رب العزت نے انسانوں کو اپنی بندگی کیلئے اس دنیا میں […]
جیل بھرو آندولن کو کامیاب کیسے کریں۔۔۔؟
جیل بھرو آندولن جیسے پروگرام کامیاب تبھی ہو سکتے ہیں جب بڑی تعداد میں ہر شہر میں گرفتاریاں دی جائیں، یہ کام ہر مسلمان کا ہے، ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب آپ کو کرنا ہے، ہم لوگ ان شاء اللہ 21 رمضان المبارک 04 مئ کو دہلی میں گرفتاری پیش […]
