سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز( یاسر قاسمی) 10 جنوری// سندیلہ کے سماجی کارکن محمد سید کے والد وہاب علی (ہابل انصاری) کے اچانک انتقال سے فضا سوگوار ہو گئی، وہ 75 برس کے تھے۔ اطلاع کے مطابق وہ ان دنوں صوبہ بہار کے سفر پر تھے، ہفتے کو وضو کرکے نماز عصر کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے، اسی دوران اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، علاج کیلئے شفا خانے لے جانے کی تیاری ہورہی تھی، تبھی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، انتقال کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، لاش اتوار کی شب سندیلہ لائی گئی، مدرسہ محمود العلوم کے صحن میں بعد ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی، بعد ازاں عمومی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے، پسماندگان میں 4 صاحبزادے محمد سید ، محمد صابر ، محمد صغیر ،محمد شکیل اور تین صاحبزادیاں ہیں، بڑے صاحبزادے محمد سید نے ایصال ثواب کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ مضامین
جمیعت علماء ہردوئی کی انتخابی میٹنگ منعقد، مولانا عبدالجبار قاسمی مسلسل دوسری بار صدر منتخب
ہردوئی: 13 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)آج ۲۸؍ رجب بروز ہفتہ شہر کے مدرسہ بستان رحمت ابرار نگر میں جمعیت علماء ہردوئی کی انتخابی میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا عبدالجبار قاسمی مسلسل دوسری مرتبہ ضلعی صدر منتخب ہوئے ، وسط اترپردیش کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔نظامت یاسر […]
حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے بعد ہی زمین پر بڑھتے ہوئے جرائم کا سدباب ہوا
اسوۂ نبوی کو عام کرکے ہم اپنے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب حیدرآباد 15 اکتوبر (راست) حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم صرف عام انسانوں کے ہی نبی نہیں بلکہ نبیوں اور رسولوں کے بھی نبی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت زمانی قیوداور مکانی حدود کی پابند نہیں اور […]
اے ڈی ایم ضلع بلرامپور کو میمورنڈم دیا گیا،رضااکیڈمی
ضلع بلرامپور 30 جولائی بروز جمعہ کو ضلع بلرامپور کے اے ڈی ایم سے تحفظ ناموس رسالت بِل کو لے کر خاص ملاقات ہوئی، اورتحفظ ناموس رسالت بِل اور یوپی کے وزیراعلی یوگی ادیتیہ ناتھ کے نام میمورنڈم دیاگیا، اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے اہم رکن، متحرک فعال شخصیت حضرت علامہ مولانا […]
