میراروڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 8جنوری// آج ظہرانہ کے بعد 2:بجے سے 4 تک جماعت اسلامی ہند میراروڈ یونٹ کی ڈاکٹروں کے ساتھ اسلامک سینٹر میں ایک اہم نشست منعقد ہوٸی۔میٹینگ کامقصد جماعت اسلامی ہند مہاراسٹرا کی جانب سے چلاٸی جانے والی دعوتی مہم اندھیروں سے اجالے کی طرف توجہ دلانا اور ان سے جوڑنا مقصد تھا۔ مہم کے پیش نظراس سے پہلے جماعت مسلم سماج کے مختلف طبقات کے ساتھ نشست رکھ چکی ہے اور اپنے أرکان و کارکنان کے لٸے تفہیمی کیمپ کا إنعقاد کرچکی ہے۔اس اہم نشست میں ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے کنوینر کی ذمہ داری نبھاٸی۔جبکہ اس پروگرام کے روح پرور مقرر محترم جناب طاہرشاہ صاحب پرنسپل الفلاح اردو ہاٸی اسکول ملاڈ نے سب سے پہلے ڈاکٹروں کی اہمیت اور سماج پر اسکے اثرات پر گفتگو کی۔اس کے بعد دعوتی مہم کے لٸے قابل عمل نکات پیش کرتے ہوٸے یہ بتایا کہ ڈاکٹرس اس میں اہم رول پلے کرسکتے ہیں۔کیونکہ ان کے سماج پر گہرے اثرات ہوتے ہیں۔ایسے بھی ایک مومن ہونے ناطے ذمہ داریاں بھی عاٸد ہوتی ہیں۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں أرکان و کارکنان کا اچھا تعاون حاصل رہا۔جبکہ ڈاکٹرس کی تعداد تیس پینتیس کے لگ بھگ تھی۔ جسمیں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔اجتماعی دعا کے ذریعے پروگرام کا اختتام ہوا۔
متعلقہ مضامین
درخت سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے گری گاڑی، 9 کی موت، 13 شدید زخمی
بھونیشور: یکم فروری (ایجنسی) تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ کے تحت مرتہانڈی کے پاس ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل جانے کے حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 13 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات کوراپٹ ضلع […]
جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی میں عرس علیمی انعقاد پذیر
جمداشاہی، بستیحسب سابق امسال بھی جامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی میں 22ذوالحجہ 1442ھ/2اگست 2021 کو عرس علیمی کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی رئیس التحریر حضرت علامہ یس اختر مصباحی صاحب دارالقلم ذاکر نگر دہلی، صدارت قمرالعلما حضرت علامہ محمد قمر عالم اشرفی شیخ الحدیث جامعہ علیمیہ، قیادت محقق رضویات ڈاکٹر انوار احمد بغدادی پرنسپل […]
کسان رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے دی فون پر جان سے مارنے کی دھمکی
غازی آباد: ہماری آواز/ 27 دسمبر(پریس ریلیز) زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار […]
