دربھنگہ: (عبدالرحیم) ای ٹی وی بھارت اردو کے معروف صحافی و سوشل میڈیا پر فعال و متحرک رہنے والے نوجوان عارف اقبال نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم کو الوداع کہہ دیا ہے، اس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے آفیشیل فیس بک پیج سے دی ہے، حالانکہ سوشل میڈیا چھوڑنے کی انہوں نے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، مذکورہ اطلاع کے بعد سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے رد عمل دیکھنے کو مل رہا ، ان کے فالورس نے انہیں سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اسٹوری دیگر صحافیوں سے منفرد اور معنی خیز ہوتی ہیں، مادیت کے اس دور میں جبکہ صحافیوں پر کئی طرح کے شکنجے کسے جا رہے ہیں ، آپ نے بے باکی اور جرات کے ساتھ غریبوں اور ضرورت مندوں کے مسائل اٹھا کر حکومت کو باخبر کیا ہے، آپ کے اس قدم سے ہم حیرت زدہ ہیں۔ واضح رہے کہ عارف اقبال بہار میں اردو صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہے، آپ اپنے مخصوص انداز کے صحافت کے لئے قومی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں، شہر دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے عارف اقبال صحافی کے ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، آپ خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ میں رہ کر گزشتہ تین سالوں سے ای ٹی وی بھارت کے بحیثیت رپورٹر / کنٹینٹ ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ارریہ کے مختلف مسائل اور تہذیب و ثقافت پر کئی دستاویزی اسٹوری کے ذریعہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ ابھی حالیہ میں انہوں نے ارریہ میں ذہنی توازن کھو چکے سڑکوں پر زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے مسائل اور طرز زندگی جیسے حساس موضوع کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ سوشل میڈیا یوزر عارف اقبال کے اس قدم سے مایوس ہیں۔
متعلقہ مضامین
یوپی بلاک چیف الیکشن: لکھیم پور کھیری میں ہنگامہ، حمایتی خاتون کے کپڑے پھاڑے گئے
لکھیم پور کھیری: 9جولائی/ ہماری آواز(نامہ نگار) بلاک چیف کے انتخاب کے حوالے سے اتر پردیش میں ہلچل ہے۔ جمعرات کو نامزدگی کے دوران متعدد مقامات پر تشدد اور جھڑپوں کے واقعات ہوئے تھے۔ لیکن اس دوران ، لکھیم پور کھیری ضلع میں پسگوان بلاک کے ایس پی امیدوار ، ریتو سنگھ نے الزام لگایا […]
امت محمدیہ ﷺ کیوں پریشان ہے؟ آئیے قرآن اور حدیث مصطفٰیﷺ سے پوچھیں۔
من جانب : اے رضویہ ممبئی مرکز جامعہ نظامیہ صالحات کرلا دن لَہْو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھےشرمِ نبی خوفِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں اللّٰہﷻ کی عطا اللّٰہ کی رحمت بے شمار ہے۔ سب سے بڑی رحمت یہ کہ ہمارے دلوں میں اپنے محبوب وجہ تخلیقِ کائنات صلی اللہ […]
خاتون سپاہی کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی! متاثرہ، اس کا شوہر اور ملزم تینوں ہیں پولیس اہل کار
پٹنہ: ہماری آواز(نامہ نگار) 23دسمبر// پٹنہ کے ایک ہوٹل میں ایک خاتون سپاہی کے ساتھ زیادتی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار پر عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون سپاہی کا شوہر بھی ایک سپاہی ہے۔ پولیس نے شوہر کی شکایت پر ایف۔آئی۔آر۔ درج کرکے ملزم کانسٹیبل کو گرفتار […]

